عامرخان نے باکسنگ فیڈریشن سے بقایاجات مانگ لیے

عامرخان نے باکسنگ فیڈریشن سے بقایاجات مانگ لیے
عامرخان نے باکسنگ فیڈریشن سے بقایاجات مانگ لیے

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے اپنے دورہ پاکستان کے بقایا جات فوری طور پر ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔انہوں نے دسمبر میں بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت تھی اوراس دورے کے تمام اخراجات پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے برداشت کرنے کی حامی بھری تھی مگرچھ ماہ گزرنے کے باوجود پندرہ لاکھ روپے کی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔باکسنگ فیڈریشن کے حکام نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے فنڈز کی کمی کے باعث ادائیگی نہیں ہوسکی تاہم بہت جلد عامر خان کو پندرہ لاکھ روپے ادا کردیئے جائیں گے۔

مزید : کھیل