سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس طلب

سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس طلب
سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس طلب

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا خصوصی اجلاس پانچ جولائی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔جس میں سپریم کورٹ کے سپورٹس پالیسی کے فیصلے کے حوالے سے عمل در آمد کرانے پرغور کیاجائے گا۔جیو نیوز کے مطابق سپورٹس پالیسی پر عمل در آمد سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن سمیت کئی سپورٹس فیڈریشنز کے آفیشلز کا نااہل ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب پی او اے کے صدر سید عارف حسن کا سپورٹس پالیسی پر عمل در آمد کے بجائے اولمپک چارٹر پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سپورٹس بورڈ اور پی او اے کے درمیان اختلافات سے پاکستان کی اولمپکس میں شرکت مشکوک ہوسکتی ہے۔

مزید : کھیل