ومبلڈن نیٹس:اعصام ،جولین کی جوڑی ہارگئی

ومبلڈن نیٹس:اعصام ،جولین کی جوڑی ہارگئی
ومبلڈن نیٹس:اعصام ،جولین کی جوڑی ہارگئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ومبلڈن ٹینس میں پاکستان کے اعصام الحق اورجولین روزے کی جوڑی تیسرے راﺅنڈ میں ہارگئی ۔اس جوڑی کا مقابلہ جوناتھن میرے اورفیڈرک نیلسن سے ہوا۔ابتدائی دوسیٹ ہارنے کے باوجودبھی اعصام اورروزے نے شاندارفائٹ بیک کیااورمیچ برابر کردیا۔آخری سیٹ میں بھی کانٹے دارمقابلہ ہوا جس میں پاک ڈچ جوڑی کو شکست ہوئی۔میرے اورنیلسن کی جیت کاسکور، سات چھ سات چھ، چھ سات، پانچ سات اورسات پانچ رہا۔

مزید : کھیل