بڑی توندوالے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی

بڑی توندوالے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی
بڑی توندوالے پولیس اہلکاروں کی شامت آگئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اہم شخصیات کے ساتھ سیکیورٹی پر مامور موٹی بڑی توند والے اہلکاروں کو تبدیل کرکے جسمانی تربیت شروع کر دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق 7 جولائی تک موٹے اہلکاروں کی لسٹیں مہیا کرنے کے بعد 38 انچ تک کمر نا کرنے والے اہلکاروں کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے مزید چند دنوں کی مہلت دی جائے گی۔ دوسری جانب لاہور میں وی وی آئی پیز کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ایلیٹ فورس کے جسمانی معیار پر پورا نا اترنے والے 8 خواتین سمیت 60 اہلکاروں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کے لیے قربان لائنز میں خصوصی جسمانی و تربیتی ریفرشر کورس بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کے مطابق جن افسران و اہلکاروں کا وزن آخری وارننگ کے بعد بھی کم نا ہوا تو ان کے خلاف نا صرف محکمانہ کاروائی کی جائے گی بلکہ فیلڈ ڈیوٹی سے بھی ہٹا دیاجائے گا۔

مزید : لاہور