نیروبی ‘مال بردار طیارہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد تباہ ہو گیا،4 ارکان ہلاک

نیروبی ‘مال بردار طیارہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد تباہ ہو گیا،4 ارکان ہلاک

  

نیروبی(اے پی پی) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک مال بردار طیارہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد دو عمارتوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں طیارے پر سوار عملہ کے 4 ارکان ہلاک ہوگئے۔ کینیا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فوکر 50- کارگو طیارہ موکینیاٹا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد اوٹاوالا نامی علاقے میں کریش لینڈنگ کے دوران 2 کمرشل عمارتوں سے ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ سکائی ورڈ نامی کمپنی کا یہ طیارہ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے لئے روانہ ہوا تھا کہ بدھ کی صبح 4 بجے حادثے کا شکار ہوگیا۔

مزید :

عالمی منظر -