مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 460 سے متجاوز

مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 460 سے متجاوز

  

نیویارک(ثناءنیوز) مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 465 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت WHO کے مطابق 23 جون کے بعد سے اس وائرس کی وجہ سے ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں،جن میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر افریقی ممالک گنی، سیرالیون اور لایبیریا ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایبولا وائرس کا علاج موجود نہیں ہے اور یہ متاثرہ انسانوں اور جانوروں سے نکلنے والی رطوبات سے پھیلتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -