انٹرنیٹ مسائل کے فوری حل کا تقاضا کرتاہے،جرمن وزیرخارجہ

انٹرنیٹ مسائل کے فوری حل کا تقاضا کرتاہے،جرمن وزیرخارجہ

  

جنیوا(این این آئی)جرمن وزیر خارجہ فرانک واٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ خارجہ سیاست میں مذاکرات اور وقت بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،انٹرنیٹ ایک ایسا ذریعہ ہے، جو مسائل کے فوری حل کا تقاضہ کرتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشٹائن مائر نے کہا کہ تاہم یوکرائن کے بحران میں ایسی کوئی بھی صورت سامنے نہیں آئی اس طرح کی میڈیا کانفرنس میں اتنے سارے صحافیوں کے سامنے اچھا ہوتا کہ میں یوکرائن کے حوالے سے کسی بریکنگ نیوز کے ساتھ شرکت کرتا لیکن امیدوں کے برخلاف ایسا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرائن میں امن کے قیام کے لیے جرمنی اور فرانس کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات اب تک بے نتیجہ ہی ہیں اور انہیں اس پر بہت افسوس ہے۔ اشٹائن مائر نے مزید بتایا کہ اس نشست میں کییف اور ماسکو حکام بھی موجود تھے اور فریقین رات دیر گئے تک کسی اتفاق رائے پر پہنچنے کی کوششیں کرتے رہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگلے چند دنوں کے دوران اس مسئلے کا ایک سفارتی حل تلاش کر لیا جائے گا۔ ان کے بقول صرف بات چیت کے ذریعے ہی یوکرائن میں مزید خون خرابے کو روکا جا سکتا ہے۔ اشٹائن مائر نے کہا کہ انٹرنیٹ پر فوری نتائج سامنے آ جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب خارجہ امور کے معاملات ہوتے ہیں، جو بہت ہی دھیمے انداز میں آگے بڑھتے ہیں۔ ان کا فوری نتیجہ یا اثر سامنے نہیں آتا۔

مزید :

عالمی منظر -