شمالی کوریا کا 2شارٹ رینج میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا 2شارٹ رینج میزائلوں کا تجربہ

  

پیانگ یانگ (آن لائن ).شمالی کوریا نے جاپان کے قریب اپنے مشرقی ساحلوں میں دوشارٹ رینج میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریااور جاپان نے ان تجربوں کی شدید مذمت کی ہے۔جنوبی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں ان تجربوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ میزائل عین اس وقت داغے ہیں جب چینی صدر جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق یہ دونوں میزائل ایک سو اسی کلومیٹر فاصلے تک اپنے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے میں شمالی کوریا کی جانب سے یہ تیسرا میزائل تجربہ تھا۔جاپان نے بھی ان تجربوں کو انتہائی افسوسناک قراردیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -