ماڈل کبیر گل اور فضاءعلی کے کمرشل کی ریکارڈنگ جلد ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر) نوجوان ماڈل کبیر گل فضا علی کے ساتھ ایک کمرشل میں کام کریں گے جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوگی۔کبیر گل کا شمار معروف میک اپ آرٹسٹوں میں کیا جاتا ہے لیکن اب وہ ماڈلنگ بھی کررہے ہیں۔اس سے پہلے وہ علی ظفر،شہزاد رائے ، حدیقہ کیانی اور دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔اس بارے میں فضا علی کا کہنا ہے کہ کبیر بہت ہی باصلاحیت ہے اسے میک اپ کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو ماڈل کی حیثیت سے بھی آزمانا چاہیئے۔ کبیر گل کا کہنا ہے کہ فنکاروں اور دیگر دوستوں کے مشورے پر میں نے ماڈلنگ شروع کی ہے اور توقع ہے کہ میں کامیابی حاصل کروں گا۔