رمضان المبارک ہمیں عبادات اور حقوق العباد کا درس دیتا ہے،ماہ نور لاہور

رمضان المبارک ہمیں عبادات اور حقوق العباد کا درس دیتا ہے،ماہ نور لاہور
رمضان المبارک ہمیں عبادات اور حقوق العباد کا درس دیتا ہے،ماہ نور لاہور
کیپشن: pic

  

(فلم رپورٹر)رمضان المبارک کا مہینہ عبادات کے ساتھ ساتھ ہمیں حقوق العباد کا درس بھی دیتا ہے ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیئے کہ اس ماہ میں مستحقین کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھا جائے کیونکہ یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ بیشتر لوگ غربائ،مساکین اور مستحقین کو نظر انداز کردیتے ہیں اور ان کی توجہ صرف اپنی ذات پر ہی ہوتی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار اداکارہ ،ماڈل و پرفارمر ماہ نورنے”پاکستان“ سے گفتگو کے دوران کیا۔ماہ نورنے کہاکہ ہمیںللہ کا شکر اداکر نا چاہیےکہ اپنی زندگی میں ایک بار پھر رمضان کی سعادت حاصل کرنے کاموقع مل رہا ہے ۔صاحب حیثیت لوگوں کو چاہیئے کے دوسروں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں ماہ نورنے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی تودوسرے لوگوں کو دیکھ کر روزہ رکھنے کی ضد کرتی تھی لیکن میری امی منع کرتی تھیں کہ ابھی تمھاری عمر چھوٹی ہے۔ چونکہ مجھے بہت شوق تھا اس لئے میں نے دو بار امی کو بتائے بغیر بھی روزہ رکھا۔ جب ہوش سنبھالا تو باقاعدگیسے روزے رکھنا شروع کردیئے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن کی سحری اور افطاری کو بہت یاد کرتی ہوں کیونکہ اس وقت ساری فیملی اکٹھی ہوتی تھی سب ساتھ مل کر سحری اور افطاری کرتے تھے ،جس چیز کو دل کرتا تھا امی وہی افطاری میں بنا دیتی تھیں۔

 اب حالات بہت تبدیل ہوچکے ہیں سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہیں۔اس لئے ایک ساتھ افطاری کا موقع کم ہی ملتا ہے۔ میں ان سب چیزوں کو بہت مس کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -