لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمراءآرٹ گیلری میں خطاطی کی نمائش
لاہور(فلم رپورٹر)رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی نسبت سے لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 7جولائی کو شام چھ بجے الحمراءآرٹ گیلری میں خطاطی کی نمائش منعقد کی جارہی ہے ۔جس کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف مصنّف شاہنواز زیدی ہونگے۔جبکہ لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹین(ر)عطاءمحمد خان تقریب کے میزبان ہونگے اس موقع پر روزہ بھی افطار کروایا جائے گا۔