سولر انرجی کا پہلا پاور پلانٹ 2015میں کام شروع کرے گا

سولر انرجی کا پہلا پاور پلانٹ 2015میں کام شروع کرے گا

  

لاہور (اے پی پی) نیشنل انڈسٹریل پارک مئنجیمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محسن سید نے کہا ہے کہ نجی شعبہ میں سولر انرجی کا پہلا پاور پلانٹ 2015کی پہلی سہ ماھی میں لاہور شیخوپورہ روڈ پر بننے والے انڈسٹریل پارک میں کام شروع کر دے گا، انڈسٹریل پارک میں لگنے والے اس پاور پلانٹ کی تمام سرمایہ کاری جرمن سرمایہ کارکریں گے جبکہ اس پارک میں قائم ہونے والے صنعتی یونٹوں کو بلا تعطل بجلی یوٹیلٹی ٹیرف کے تحت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو نیشنل انڈسٹریل پارک کے ریجنل آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی۔ انہوں نے بتاےاکہ لاہور شیخوپورہ روڈ پر رچنا انڈسٹریل پارک میں پہلی فیکٹری آئندہ سال مارچ میںپیداوار شروع کردے گی ،اب تک سات مختلف صنعتی سیکٹروں کیلئے پلاٹوں کی الا ٹمنٹ کر دی گئی ہے۔

 ان میں انجیئرنگ، آٹو موبائل ،جم اینڈ جیولری،کیمیکل ،فارماسیوٹیکل،اورپینٹس کے سیکٹر شامل ہیں۔انہوں نے بتاےا کہ مارچ 2015ءمیں 15 سے 20 مز ید فیکٹریاںجو اس وقت تعمیراتی مراحل میں ہیں بھی پیداواری کام شروع کردیں گی۔انہوں نے مزےدبتایا کہاکہ ابتدائی طورپر سولر پاور پلانٹ تین میگاواٹ بجلی تیار کریگا جوپہلے مرحلے میں کام شروع کرنے والی فیکٹروں کو دی جائے گی۔محسن سید نے بتایا کہ اپر چناب کینال کے کنارے کے ساتھ لاہور شیخوپورہ روڈ کو لنک کرنے کیلئے بنائی جانے والی سٹرک کی تعمیر اسی فیصد مکمل ہو گئی ہے اور آئندہ چھ سے آٹھ ہفتوں کے اندرا سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جس کے بعد متذکرہ انڈسٹریل پارک کا موٹر و ے، لاہور شیخوپورہ روڈ، فیصل آباد اور صوبہ پنجاب کے دوسرے اہم اضلاع سے براہ رست رابطہ ہو جائے گا۔

مزید :

کامرس -