ماڈل ایان علی کا بین الاقوامی میگزین کے لئے فوٹو شوٹ مکمل

ماڈل ایان علی کا بین الاقوامی میگزین کے لئے فوٹو شوٹ مکمل
ماڈل ایان علی کا بین الاقوامی میگزین کے لئے فوٹو شوٹ مکمل
کیپشن: pic

  

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈل ایان علی نے بین الاقوامی میگزین کے لئے فوٹو شوٹ مکمل کرادیا ہے جس کے لئے انہوں نے کثیر معاوضہ وصول کیا۔ یہ شوٹ گزشتہ دنوں بیرون ملک کیا گیا۔ اس بارے میں ایان علی نے کہا کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری اب دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا چکی ہے جس کی وجہ سے اب ہماری ماڈلز کو بھی بین الاقوامی پراڈکٹس میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔میرے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میری ساری توجہ ماڈلنگ پر ہے لیکن مجھے حال ہی میں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی آفرز بھی ہوئی ہیں۔

مزید :

کلچر -