زونگ نے رمضان میں صارفین کے اعزاز میں نئی مہم کا آغاز کردیا

زونگ نے رمضان میں صارفین کے اعزاز میں نئی مہم کا آغاز کردیا

  

لاہور (پ ر) چائنا موبائل کمپنی اور پاکستان کے سب سے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے ٹیلی کام نیٹ ورک zong نے رمضان کے بابرکت مہینے میں صارفین کے اعزاز میں اپنی نئی مہم ”zongحج آفر“ کا آغاز کردیا ہے۔ اس مہم کے تحت جیتنے والے 20خوش نصیب افراد کو 40 حج پیکجز دیے جائیں گے، اس طرح ہر جیتنے والے صارف کو 2حج پیکجز ملیں گے۔ ماہِ رمضان میں 150روپے کا ری چارج کرنے پر نئی ایکٹیویشن والے صارفین ، MNPکے سبسکرائبرز اور تمام موجودہ پری پیڈ سبسکرائبرز کو بذریعہ قرعہ اندازی 2حج پیکجز جیتنے کا موقع ملے گا۔ صارفین 150روپے کے جتنے زیادہ ری چارج کریں گے، انھیں جیتنے کے اتنے ہی زیادہ مواقع ملیں گے۔ اس آفر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے zongکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارکیٹنگ، جناب بابر باجوا نے کہا، ”اپنے صارفین کے لیے بہترین سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ انھیں تہواروں کی مناسبت سے مختلف فوائد مہیا کیے جائیں۔ رمضان کے مقدس مہینے کے پیشِ نظر ہم نے حج پیکج کی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ ہمارے صارفین کو zongکی بدولت حج کرنے کا موقع مل سکے۔ اس مہم کے ذریعے 20خوش نصیبوں کو حج ادا کرکے اپنے مذہبی جذبے کو تازہ کرنے کا موقع ملے گا۔

“دنیا کے سب سے بڑے 3Gاور 4Gنیٹ ورک کا حصہ ، zongCMPak پاکستان میں Super 3G اور 4G LTEکا پہلا اور واحد سروس پرووائڈر ہے۔ یہ انڈسٹری میں صارفین کی تعداد کے لحاظ سے سب سے تیزی سے آگے بڑھنے والا نیٹ ورک ہے، جس کی بنیاد پر یہ بہت ہی مختصر عرصے میں انڈسٹری میں تیسری پوزیشن پر فائز رہنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اپنے صارفین کو بنیادی اہمیت دینے والی کمپنی کی حیثیت سے zong ہمیشہ اپنے اہداف اور مقاصد کو مدّ ِ نظر رکھتے ہوئے اپنے صارفین کو نئی آفرز فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔

مزید :

کامرس -