”وار“کے پروڈیوسرڈاکٹر حسن اور ڈائریکٹر بلال لاشاری میں اختلافات
لاہور(فلم رپورٹر) فلم کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میں ”وار“ شروع ہوگئی ہے اور بات پولیس تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کی سپر ہٹ فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر حسن وقاص رانا اور ڈائریکٹر بلال لاشاری کے درمیان فلم کی ریلیز کے فوری بعد اختلافات شروع ہوگئے تھے کیونکہ ان کے درمیان لین دین کا تنازعہ تھا جو کوشش کے باوجود حل نہ ہوسکا۔ یہی وجہ تھی کہ فلم سپر ہٹ ہونے کے باوجود دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ۔ڈاکٹر حسن وقاص نے شان کے تعاون سے ایک نجی چینل کے ساتھ تین فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا جبکہ بلال لاشاری نے اپنی فلم الگ شروع کر لی۔اب بلال لاشاری نے چند روز پہلے اسلام آباد کے ایک پولیس سٹیشن میں ڈاکٹر حسن وقاص کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انہیں فلم کی آمدنی سے حصہ نہیں دیا جارہا۔اس حوالے سے بلال لاشاری نے ” پاکستان“ کو بتایا کہ ہمارا کنٹریکٹ تھا جس کے مطابق مجھے پچیس فیصد رقم ملنی چاہیئے تھی جو مجھے نہیںدی گئی۔ میری خواہش تھی کہ معاملہ آرام سے حل ہوجائے۔
لیکن ڈاکٹر حسن رانا نے دلچسپی نہیں لی ایک وقت ایسا بھی آیا کہا انہوں نے مجھے جواب دینا ہی چھوڑ دیا جس پر میں نے مجبور ہوکر یہ قدم اٹھایا۔