مانیہ کیانی اورایشل سید کی ڈرامہ سیریل” لمحوں کی بھول“ کی مقبولیت

مانیہ کیانی اورایشل سید کی ڈرامہ سیریل” لمحوں کی بھول“ کی مقبولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی سے آن ایئر اداکارہ مانیہ کیانی اورایشل سید کی ڈرامہ سیریل” لمحوں کی بھول“ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے جس کے باعث اس کی مزید اقساط ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سیریل کے پروڈیوسر محمد شفیق ہیں اور اس میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں میںتاشا بٹ،ذویا قاضی،قندیل بلوچ اور غلام محی الدین شامل ہیں۔اس بارے میں تاشا بٹ نے کہا ڈرامے کی کہانی بہت اچھی ہے اور پروڈیوسر نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ایک اچھا کردار دیا جسے شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔پروڈیوسر محمد شفیق نے کہا کہ سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کو زیادہ مواقع دیئے گئے ہیں جنہوں نے اپنی پرفارمنس سے ثابت کیا کہ نوجوان فنکار باصلاحیت ہیں۔

مزید :

کلچر -