ڈی سی او کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے حوالے سے اہم اجلاس
لاہور (جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت رمضان با زاروں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی او آفس میں ہوااجلاس میں ایم پی ایزباؤ اختر، چوہدری شہباز احمد، میاں نصیر احمد، رمضان صدیق بھٹی، غزالی سلیم بٹ، تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوزنے شرکت کی اجلاس میں ایم پی اے باؤ اختر کی زیر نگرانی رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کے ممبران میں تمام ایم پی ایز شامل ہوں گے جو اپنے اپنے حلقوں کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کریں گے اور اس کی رپورٹ ڈی سی او آفس کے ذریعے پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ عوام النا س کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
۔اور گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کو ئی رعایت نہ برتی جائے کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ڈی او (لائیو سٹاک) کو ہدایت کی کہ رمضان با زاروں میں گوشت کی فراہمی اور کوالٹی کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کل ڈی سی او آفس میں رپورٹ جمع کروائیں۔