ڈی سی او نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہء کیا
لاہور (جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے گزشتہ روزبادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیااس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے ڈی سی او نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، کوالٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا کیپٹن (ر)محمد عثمان نے مختلف سبزیوں خاص کر آلو کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی ڈی سی اونے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے ما ڈل ٹا ؤن رمضان بازار کا دَورہ کیا