خالد مجید نے ایل ڈبلیو ایم سی کے قائمقام ایم ڈی کا عہدہ سنبھال لیا

خالد مجید نے ایل ڈبلیو ایم سی کے قائمقام ایم ڈی کا عہدہ سنبھال لیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر) جنرل منیجر آپریشنز لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد مجید نے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ایل ڈبلیوایم سی کا عہدہ سنبھال لیاانہیں یہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسویں اجلاس میں ایم ڈی وسیم اجمل چوہدری کی ایک مہینے کی رخصت کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا چیئرمین خواجہ احمد حسان کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا چارج سنبھالنے کے بعد خالد مجید نے فیلڈ آپریشنز کا دورہ کیا اور برکت مارکیٹ ،گارڈن ٹاﺅ ن میں رمضان بازار میں صفائی کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کی سخت سرزنش کی انہوں نے ہدایت جاری کی کہ مون سون سیزن اور رمضان المبارک کے دوران صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گیانہوں نے غفلت برتنے والے ذمہ واران کو وارننگ بھی جاری کی اور فوری طور پر صفائی سے متعلق انتظامات کو درست کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -