خدمت خلق کا جذبہ ہی انسانیت کی معراج ہے،خوش بخت بٹ

خدمت خلق کا جذبہ ہی انسانیت کی معراج ہے،خوش بخت بٹ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)خوشی ویلفیئر فاﺅ نڈیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسر خوش بخت بٹ نے کہا ہے کہ خدمت خلق کا جذبہ ہی انسانیت کی معراج ہے ،معاشرے میں موجود نفسا نفسی کی صورتحال میں خدمت خلق کرنے والے لوگ حقیقت میں معاشرے کےلئے آکسیجن کا درجہ رکھتے ہیں ان خیالات انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی بنیادی وجہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت ہے اگر معاشرے سے غربت ختم ہوجائے تو جرائم خود بخود ختم ہو جائیں گئے لہذا غربت کےلئے خاتمے کےلئے صاحب ثروت لوگ اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا ماہ مسلمانوں کےلئے اصلاحی ٹرنینگ کا موقع فراہم کرتا ہے ،روزہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کےلئے رکھا جاتا ہے اس تناظر میں مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ غریبوں اور حاجت مندوں کی فراخ دلی سے امداد کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -