سنی تحریک نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 10نکاتی فارمولا پیش کر دیا

سنی تحریک نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 10نکاتی فارمولا پیش کر دیا

  

لاہور(سٹاف رپورٹر )سربراہ سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے ماہِ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کو10 نکاتی ریلیف فارمولاپیش کردیااپنے ریلیف فارمولے میں ثروت اعجازقادری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ماہِ رمضان المبارک کو بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیاجائے سحری افطاری ، تراویح اور نماز تہجد کے اوقات میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے سی این جی بندش کے باعث روزے کی حالت میں مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذٰاعوام کوبلاتعطل سی این جی فراہم کی جائے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے ٹرانسپورٹروں کو سبسٹڈی دے تاکہ ٹرانپورٹ کرایوں میں کمی کے ذریعے مسافروں کو ریلیف ملے ملک کے معاشی حالات اور مہنگائی و بیروزگار ی نے عوام کو رمضان المبارک کی حقیقی خوشیوں سے محروم کر دیا ہے اشیائے خوردونوش آٹا ، چینی ، گھی اور دالوں کی قیمتوں میںکم از کم 30 فیصد رعایت دی جائے ہر یونین کونسل میں کم از دو یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں جہاں پر اشیا ئے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہوں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیاجائے ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے نماز تراویح ، نماز فجر اور جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد،دینی مدارس اورمزارات ِ اولیاءاللہ کی فول پروف سیکورٹی کا خصوصی اہتمام کیا جائے وطن عزیزکے دفاع اورسلامتی کیلئے افواج پاکستان شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف بڑے پیمانے پرآپریشن ضربِ عضب کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں افرادبے سروسامانی کے عالم میںنقل مکانی پر مجبور ہیںان حالات میںریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ متاثرین کو خوراک اور صحت جیسی بنیادی سہولیتیں فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے مہنگائی اوربے روزگاری کی چکی میں پسے ہوئے ملک کے لاکھوں لوگ سحروافطارسے محروم ہیںایسے غریب اور مستحق لوگوں کیلئے حکومت سرکاری طور پررمضان دسترخوان لگانے کااعلان کرے رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کو برقررار رکھنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے رمضان المبارک میں لگائے گئے سستے بازاروں کو حقیقی معنوں میں سستااورمعیاری بنایاجائے تاکہ صارفین کو آٹا، چینی ، پھل اوردیگر اشیائے ضروریہ کم قیمتوں پر دستیاب ہوںمقررہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر اشیاءبیچنے والے گراں فروشوں کو بلیک لسٹ کیاجائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -