شدید گرمی کے باعث کپاس کاپھل اور پھول جھڑنے لگے

شدید گرمی کے باعث کپاس کاپھل اور پھول جھڑنے لگے

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ) پنجاب میں کپاس کی کاشت کے اکثر علاقوں میں بالعموم جبکہ جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میںبالخصوص شدید گرمی کے باعث کپاس کاپھل اور پھول جھڑنے لگے ہیں جس سے کپاس کی فصل متاثرہونے کا شدید خدشہ ہے ۔ پاکستان کسان بورڈفیصل آباد ریجن کے ترجمان کاکہناتھا کہ شدید ترین گرمی اور سخت لو نے کپاس کے کاشتہ اکثر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے جس کی وجہ سے کاشتہ فصلات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ نہری پانی کی شدید قلت اور بجلی کے بد ترین بحران سے فصلات بروقت سیراب نہ ہوپا رہی ہیں جس نے کاشتکاروں کو سخت اضطراب میں مبتلا کر دیاہے۔

انہوںنے بتایاکہ شدید گرمی اور نہری پانی کی قلت سمیت ٹیوب ویلوں کی بندش سے کپاس کے علاوہ دیگر فصلات ، سبزیات اور چارہ بھی متاثر ہورہاہے ۔ انہوںنے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ فصلوں کو تیز لو اور سخت درجہ حرارت کی شدت سے بچانے کیلئے کم وقفہ سے فصلات کو سیراب کریں او ر پیسٹ سکاﺅٹنگ کا عمل بھی جاری رکھاجائے تاکہ کپاس کی فصل کو پیسٹ کے دباﺅ سے بروقت نکالاجاسکے۔ انہوںنے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیاکہ زرعی ٹیوب ویلوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

مزید :

کامرس -