محصولات وصولیوںمیں 210 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا

محصولات وصولیوںمیں 210 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا

  

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) ٹیکس محاصل کا سالانہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا، ایف بی آر کو210 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر 24کھرب 75 ارب روپے کا سالانہ ہدف پورا نہیں کر سکا۔ 22کھرب 75 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف پورا کرنے میں بھی ناکامی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ٹیکس محاصل کے اصل ہدف میں 210 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ 30 جون تک ایف بی آر 22کھرب 75 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے 22 کھرب 75ارب روپے ٹیکس جمع ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔

مزید :

کامرس -