تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے پولیس کو6مختلف شعبوں میں تقسیم کر رہے ہیں،شجاع خانزادہ

تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے پولیس کو6مختلف شعبوں میں تقسیم کر رہے ہیں،شجاع ...

  

لاہور (خبرنگار)صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے اور انہیں عوام دوست بنانے کے لئے پولیس کو 6 مختلف شعبوں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، کرائم سین انویسٹی گیشن ، رائٹ پولیس ، پول نیٹ پولیس، ڈولفن پولیس اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں حکومت کو ترک نیشنل پولیس کی مشاورت و تعاون حاصل ہے انہوںنے یہ بات اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوںنے کہا کہ پولیس اصلاحات کو ایک سال کے اندر آن گرا¶نڈ کردیا جائے گا انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے بڑے شہروں میں حساس جگہوں پر 600 کیمرے لگائے جائیں گے جو نہ صرف کرائم کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ ان کے ذریعے ٹریفک کو بھی کنٹرول کرنا ممکن ہو گاانہوںنے کہا کہ کیمرے لگانے کے سلسلہ میں اب تک 60 سے 70 بین الاقوامی کمپنیاں رابطہ کر چکی ہیں تا ہم شفاف طریقہ کار پر پورا اترنے والی کمپنی کو ہی کام دیا جائے گاکرنل (ر) شجاع خانزدہ نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام کے سلسلہ میں تیز ی سے کام جاری ہے اور یہ سنٹر دسمبر 2014 ءتک کام کرنا شروع کر دے گا جبکہ راولپنڈی ، فیصل آباد اورملتان میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے قیام کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور یہ سینٹرزاگلے سال تک کام کرنا شروع کردیں گے - انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت ترک حکومت کی شکر گزار ہے کہ انہوںنے اپنے انفارمیشن ٹیکنالوجی کوالیفائڈ افسران کو پاکستان میں تعینات کر دیا ہے - انہوں نے کہا کہ یہ ترک افسران اس وقت تک پنجاب میں رہیں گے جب تک ہمارے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لوگ پوری طرح تربیت حاصل نہ کر لیں - انہوںنے مزید بتایا کہ ترک نیشنل پولیس اس ضمن میں پاکستان کو مفت مشاورت اور رہنمائی فراہم کر رہی ہے -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -