سول انجینئرنگ کے عہدے پر من پسند ریٹائرڈ ملازم کو تعینات کرنے کا انکشاف

سول انجینئرنگ کے عہدے پر من پسند ریٹائرڈ ملازم کو تعینات کرنے کا انکشاف

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں واقع ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس میں سول انجینئر نگ کے عہدے پرمن پسند ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کوتعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے اس تکنیکی عہدے پر غیر تکنیکی شخص کی تعیناتی کے باعث ادارے کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کے ذیلی ادارے پراکس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول کی اسامی ہے یہاں پر خواجہ مسرت حسین نامی شخص کو تعینات کردیا گیا ہے خواجہ مسرت حسین ریلوے میں کلرک تھا اور ریلوے سے ریٹائرڈ ہوچکا ہے تاہم وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ریلوے آمد کے بعد ہی پراکس سے ایسے افسروں اور ملازمین کو فارغ کردیا گیا تھا جو ریلوے سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور ریلوے سے پینشن لینے کے ساتھ ساتھ پراکس میں بھی ملازمت کررہے ہیںلیکن اس دوران خواجہ مسرت حسین کو پراکس سے فارغ نہیں کیا گیا بلکہ اس کلرک کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول پراکس کے عہدے پر تعینات کئے رکھا جس کے باعث سول انجینئر ز میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ہے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول خواجہ مسرت حسین سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا مجھے میرے باس نے تعینات کیا ہے ان ہی سے پوچھیں جبکہ سیکرٹری پراکس محمد صفدر نے کہا کہ یہ سول کا کام جانتا ہے اس لئے یہاںلگایا گیا ہے اور کوئی بات نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -