پاکستان میں عوام کو کبھی بھی حق حاکمیت نہیں مل سکا،آمنہ بٹر

پاکستان میں عوام کو کبھی بھی حق حاکمیت نہیں مل سکا،آمنہ بٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہزاد ملک تصاویر ندیم احمد) بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایشین امریکن نیٹ ورک( asian american network against abuse humane rights ) کی بانی صدر اور پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے ڈاکٹر آمنہ بٹر نے ” پاکستان فورم“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی عوام کا حق حاکمیت ہے جو آج تک بھی عوام کو نہیں مل سکا بھٹو شہید نے عوام کو حق حاکمیت دیا لیکن اندرونی اور بیرونی قوتوں نے ان کو چلنے نہیں دیا کیونکہ ےہ عناصر نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان ترقی کرے پوری دنیا میں جاگیر درانہ نظام کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن پاکستان میں ےہ نظام ابھی بھی قائم ہے جو پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بھٹو شہید نے ہمیشہ اس نظام کے خاتمے کی بات کی لیکن نواز لیگ نے اس نظام کو پران چڑھایا ہے پیپلز پارٹی کو آئی ایم ایف سے قرض لینے کے طعنے دینے والوں نے ان کی تمام عوام دشمن شرائط مان کر بجلی کے فی ےونٹ کی قیمت 24روپے کر دی ہے اور لوڈ شیدنگ ختم کرنے کے دعوے داروں نے رمضان میں سحر اور افطار کے وقت بدترین لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کے روزے خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہوں نے کہا کہ ےکساں نصاب تعلیم ترقی کے لئے نہائت ضروری ہے جب تک ایک نظام تعلیم رائج نہیں ہو گا تب تک ہم تعلیم کے میدان میں ترقی نہیں کر سکتے ہمارے تعلیمی نظام کو دنیا بھر میں نہ ہونے کے برابر کہا جاتا ہے اور ےہ بات کافی حد تک درست بھی ہے کیونکہ ہمارے بچے تو ایک لفظ لکھنے اور پڑھنے سے بھی قاصر ہیں جو ہماری سب سے بڑی بد قسمتی ہے لیکن اس ساری صورت حال پر اسمبلی میں کوئی سنجیدہ کام کرنے کی بجائے ہمارے ارکان اسمبلی اےوان کے اندر تعلیم کے ایشو پر بات کرنے کی بجائے اپے لئے بلیو پاسپورٹ کا مطالبہ کرتے رہے انہوں نے کہا کہ جس وقت میں ایم پی اے تھی اور ہماری ملک میں حکومت بھی تھی تو ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا اور ہماری حکومت کی روز ٹانگیں بھی کھینچی جاتی تھیں اور تاریخیں بھی دی جاتی تھی کہ حکومت آج چلی جائے گی اگر ہماری حکومت کو گرانے کے دعوے کرنے والے ہمارے ساتھ چلتے تو ہم بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیتے لیکن میں نواز لیگ سے ےہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ نے اپنے ایک سال کی حکومت میں عوام کے لئے کیا کیا ہے