ریلوے کے بیرون ملک جانے والے سول انجینئرنے واپسی کے بعدہیڈ کوارٹر رپورٹ کر دی

ریلوے کے بیرون ملک جانے والے سول انجینئرنے واپسی کے بعدہیڈ کوارٹر رپورٹ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے کے گریڈ 20کے سول انجینئر فرخ تیمور نے بیرون ملک رخصت سے واپس آنے کے بعد ریلوے ہیڈکواٹر رپورٹ کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ رخصت پر بیرون ملک جانے والے افسر وں کی چھٹیاں منسو خ کردی جائیں اور انہیں ریلوے واپس آکر کام کرنے کی ہدایت کی جائے اس ضمن میں وزارت ریلوے نے رخصت پر جانے والے افسروں کو نوٹس جاری کردیئے تھے جس کے پیش نظر ایک افسر سول انجینئر فرخ تیمور واپس ریلوے میں آگئے ہیں اور انہوں نے ریلوے ہیڈکواٹر رپورٹ کردی ہے ۔ واضح رہے کہ جوافسر ابھی تک ریلوے میں نہیں آئے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔