ٹرینوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی تاخیر کا سلسلہ جاری،مسافر پریشان

ٹرینوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی تاخیر کا سلسلہ جاری،مسافر پریشان

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ کی مبینہ ناقص حکمت عملی اور غفلت کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت کی غیر معمولی تاخیرکا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی مین اور برانچ لائن پر چلنے والی ٹرینیں ایک سے سات گھنٹے تک تاخیر کا شکا ر ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔بتایا گیا کہ گزشتہ روز کراچی ،کوئٹہ ،پشاور سمیت دیگر شہروں سے لاہور آنے والی اکثر ٹرینیں اپنی منزل پر مقررہ وقت پر نہیں پہنچ سکیں ۔تیزگام چار گھنٹے ،کراچی ایکسپریس سواتین گھنٹے ،نائٹ کوچ پانچ گھنٹے اور جعفر ایکسپریس سات گھٹنے تک تاخیر کا شکار ہوئی ٹرینوں کی آمدورفت کی تاخیر کے باعث مسافر ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں سراپااحتجاج بنے رہے اور وفاقی وزیر ریلوے سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -