مسلمانوں بیٹیوں کی تربیت حضرت فاطمہؓ کی ذات جیسی کریں، رضائے مصطفی

مسلمانوں بیٹیوں کی تربیت حضرت فاطمہؓ کی ذات جیسی کریں، رضائے مصطفی

  


لاہور(سٹاف رپورٹر )حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاتقویٰ کے اس مقام فائز تھی جس مقام پرپہنچنے کے لیے ہر خاتون رشک کرتی ہے کیونکہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاایک بہترین ماں ،ایک بہترین بیٹی اورایک اعلی مقام والی خاتون تھی اسی لیے تو بروز قیامت جنتی عورتوں کی سردار ہوں گی یہ بات تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے جامعہ رسولیہ شرازیہ میں خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صاحبزادیوں کی تربیت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی ذات جیسی کریں تاکہ موجودہ دور میں اولادکی وجہ سے پریشان لوگوں کی پریشانیوں میں کمی واقع ہوسکتے انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی ذات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موجودہ دور کی خواتین معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ آنے والے دور میں خواتین معاشرے میں ا علی مقام حاصل کرنے کے لیے سیرت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاپر عمل کریں تاکہ ان کا معاشرے اعلیٰ مقام ہو ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -