ورلڈ کپ 2014ء کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

ورلڈ کپ 2014ء کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا

  


برازیلیا( نیٹ نیوز) بیسویں فیفا ورلڈ کپ 2014ء کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 20 ویں فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جو اپنے اختتامی مرحلے میں ہے۔ میزبان برازیل، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، کوسٹا ریکا، ارجنٹائن، بیلجیئم، اور کولمبیا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں کل دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائینگے، اور اس سلسلے میں پہلا کوارٹر فائنل میں فرانس اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان ریو ڈی جنیرو کے مقام پر کھیلا جائیگا جو پاکستانی شائقین فٹ بال رات نو بجے دیکھ سکیں گے۔ اسی روز کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ پانچ مربتہ کی عالمی چیمپیئن برازیل اور کولمبیا کے درمیان فورٹالیزا کے مقام پر کھیلا جائیگا جو پاکستانی شائقین فٹ بال رات ایک بجے دیکھ سکیں گے۔

میگا ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کا مقابلہ کوسٹا ریکا سے ہوگا اور دوسرے دو کوارٹر فائنل میچ 5 جولائی کو کھیلے جائینگے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 8 جولائی کو جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 13 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -