جس قوم کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا وہ بھٹکتی رہتی ہے،جاوید اقبال

جس قوم کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا وہ بھٹکتی رہتی ہے،جاوید اقبال

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) جس قوم کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا وہ بھٹکتی رہتی ہے اور کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔میری تربیت میں نوائے وقت کے نظریاتی رخ کا بہت دخل ہے ان خیالات کااظہار پاکستان کے مایہ ناز کارٹونسٹ جاوید اقبال نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں روزطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، کوتھم کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اوربین الاقوامی سیرو سیاحت میں ممتاز مقام کے حامل ایوارڈ یافتہ احمد شفیق،ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ اوصاف ذوالفقاراحمد راحت،ماہر تعلیم شکور انجم اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہدرشید بھی موجود تھے جاوید اقبال نے کہا کہ اچھی شہرت کیلئے محنت اور جنون کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے طلبہ سب سے زیادہ توجہ اپنی پڑھائی پر دیں۔

یہاں پر حاصل کی گئی نظریاتی تربیت ساری زندگی آپ کے ساتھ رہے گی جاوید اقبال نے بچوں کو مختلف شخصیات کے کارٹون بھی بنا کر دکھائے اور کہا ہم ہر روز کسی نہ کسی عوامی مسئلے کو مزاحیہ انداز میں قارئین کے سامنے پیش کرتے ہیںاحمد شفیق نے کہا کہ آپ بچے خوش قسمت ہیں کہ یہاں نظریاتی تربیت حاصل کررہے ہیں،یہاں آپ کو پاکستان اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے ہمیں پاکستانی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے پروگرام کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے اور سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ڈاکٹر رفیق احمد نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -