برازیل کی کولمبیا کیخلاف کوارٹر فائنل معرکہ کیلئے تیاریاں جاری
ریوڈی جنیرو(آئی این پی) فٹبال ورلڈ کپ کے میزبان برازیل کی کولمبیا کیخلاف کوارٹرفائنل معرکہ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں برازیل کی ٹیم چارجولائی کوسخت حریف کولمبیا کے مدمقابل آئیگی، چلی کیخلاف پری کوارٹرفائنل میں ایکسٹراٹائم اورپنالٹی شوٹ آوٹس میں توانائی خرچ کرنے کے بعد ٹیم کے اہم پلئیرزنے جم سیشن پرہی اکتفا کیا۔
، برازیل کے اسٹارکھلاڑی نیماربھی سائیکل مشین پرٹریننگ کرتے دکھائی دئیے۔
درد کے باعث ان کے بائیں گھٹنے پرپٹیاں بندھی ہوئی تھیں، معطل مڈفیلڈرلوئزگستاووکی جگہ کوارٹرفائنل میں کون میدان میں اترے گا، ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا