رکن اسمبلی عرفان دولتانہ کی گورنر پنجاب کے ساتھ ملاقات

رکن اسمبلی عرفان دولتانہ کی گورنر پنجاب کے ساتھ ملاقات

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رکن پنجا ب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاوُس میں ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور وہاڑی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی اس موقع پر میاں عرفان دولتانہ نے لاہور ائرپورٹ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو منانے میں اہم کردار ادا کرنے پرگورنرپنجاب چوہدری سرور کو خراج تحسین پیش کیاگورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے اس نازک حالات میں تمام سیاسی پارٹیوں کو پاکستان کی بقا اور بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر انھوں نے میاں عرفان دولتانہ اور ان کی والدہ محترمہ ایم این اے بیگم تہمینہ دولتانہ کی سیاسی خدمات اور وہاڑی کے عوام کے لیے کیے جانے والے کاموں کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -