فٹبال ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل میں کون کس سے ٹکرائیگا

فٹبال ورلڈ کپ، کوارٹر فائنل میں کون کس سے ٹکرائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیا( نیٹ نیوز) فٹبال ورلڈ کپ کا ایک اور سنسنی خیز مرحلہ کل سے شروع ہورہا ہے جس میں جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی اس مرحلہ کا پہلا میچ فرانس اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز کا دوسر ا میچ میزبان برازیل اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان کل رات پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے شروع ہوگا جبکہ 5 جولائی کو بھی دو میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ ارجنٹائن اور بیلجیگئم کی ٹیموں کے درمیان رات نو بجے کھیلا جائے گا دوسرا کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کی کوسٹاریکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی برازیل کی فٹبال ٹیم ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے کہ یہ ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل مرحلہ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔