شیخوپورہ میں ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر اور آسٹر و ٹرف کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا جائے،اخلاق احمد

شیخوپورہ میں ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر اور آسٹر و ٹرف کی تنصیب کا کام جلد مکمل کیا ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد اخلاق احمد نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخوپورہ میں ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر اور آسٹر و ٹرف کی تنصیب کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شیخوپورہ کی دھرتی نے قومی ٹیم کو متعدد انٹرنیشنل کھلاڑی دیئے ہیں ۔شیخوپورہ کے ہاکی سٹیڈیم کے مکمل ہونے سے قومی ٹیم کو وہاں سے نیا ٹیلنٹ ملے گا ۔اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف ہاکی کے کھہل کی ترقی کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے لیکن ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ اسپانسر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -