جنوبی کوریاکی ٹیم کا وطن واپسی پر ٹافیوں سے استقبال
سیول ( نیٹ نیوز)فیفا فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد ساوتھ کورین ٹیم کا ایئرپورٹ پرٹافیوں سے استقبال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساوتھ کورین ٹیم ہارنے کے بعد وطن واپس لوٹی تو ناراض شائقین نے ان پر ٹافیاں پھنک کر ان کا استقبال کیا اور چلاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ٹافیاں اٹھا کہ کھاو فٹبال کھیلنا آپ کے بس کی بات نہیں1998کے بعد ساوتھ کوریا کا یہ پہلا ورلڈکپ تھا۔ جو بغیر کسی جیت کے اختتام پذیر ہوا۔2014 کا ورلڈکپ ساوتھ کوریا کے لیے۔ 1990 کے ورلڈ کپ سے بھی بدترین ثابت ہوا ساوتھ کورین کوچ نے کہاہے کہ انھوں نے شائقین کو مایوس کیا ہے اور بنا کسی خوشی کے واپس لوٹے ہیں جس پر وہ قوم سے معافی مانگتے ہیں۔لیکن مجھے امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی مستقبل میں بہت کامیابی حاصل کریں گے۔