کیمرون نے میچ فکسنگ الزامات کی تحقیقات کا ارادہ کرلیا

کیمرون نے میچ فکسنگ الزامات کی تحقیقات کا ارادہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


یونڈے( نیٹ نیوز)کیمرون نے میچ فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کرانے کا ارادہ کرلیا۔ کیمرون کے کھلاڑیوں پر ورلڈکپ کے دوران میچ فکس کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ کیمرون کی فٹبال فیڈریشن فیکا فوٹ نے کا کہنا ہے کہ ہم ان الزامات کی تحقیقات کروائیں گے۔فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہم نیاتھک کمیٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کی جائے۔ کیمرون کی ٹیم پر یہ الزام ورلڈکپ کے دوران کمرون کی کروشیا سے 0۔4 سے شکست کے بعد یہ الزام لگا گیا تھا۔اس کے فیڈریشن نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم میں سات ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے قوانین پر عمل نہیں کرتے۔فیڈریشن کے مطابق انھوں نے ابھی تک ان معملات پر فیفا سے رابطہ نہیں کیا۔ بلکہ فیڈریشن خود ہی اس تحقیقات میں دلچسپی لے رہی ہے اور ہم جلد ہی ان الزامات کے جواب میں کسی حتمی فیصلہ پر ہونگے۔