نیدر لینڈ زکے مڈ فیلڈر ڈی جونگ انجری کا شکار

نیدر لینڈ زکے مڈ فیلڈر ڈی جونگ انجری کا شکار

  


فورٹ لیزا( نیٹ نیوز)نیدر لینڈ زکے مڈ فیلڈر نیگل ڈی جونگ کی میکسیکو کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجری کے بعد فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ نیدر لینڈ زنے اس میچ میں کامیابی حاصل کی تھی، یہ بات کوچ لیوس وین گیل نے بتائی۔ وین گیل نے کہا کہ ان کی انجری بہت بڑا سیٹ بیک ہے، ہم کوارٹر فائنل کے لئے پلاننگ کر رہے ہیں، اے سی میلان کے یہ کھلاڑی صرف میدان میں 9 منٹ تک ہی کھیل پائے تھے جس کے بعد انہیں انجری کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا۔ وین گیل نے گزشتہ شب میکسیکو سے 2۔1 کی شاندار کامیابی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جونگ کی اگلے میچ میں شرکت مشکل ہو سکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -