جرمنی سے شکست کی وجہ روزے نہیں ، الجزائر گول کیپر

جرمنی سے شکست کی وجہ روزے نہیں ، الجزائر گول کیپر

  

پورٹر الیگرے( نیٹ نیوز)الجزائر کے گول کیپر رئیس محمد بولہی نے کہاہے کہ میرا نہیں خیال کہ رمضان میں روزے رکھنے سے جرمنی کیخلاف شکست ہوئی ہے۔ٹیم سے قبل کئی طویل میچز میں شرکت کرچکے ہیں اورمسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ بھی کرسکتے ہیں جیسا کہ ٹیم نے جرمنی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان سے کوئی جسمانی تبدیلی نہیں آئی،تمام پلیئرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہم نے اضافی وقت میں جرمنی کیخلاف بہت دیرمیں گول کیا۔ رمضان میں روزے رکھنا میرا ذاتی مسئلہ ہے کسی کو اس حوالے سے سوال پوچھنے کا کوئی حق نہیں لیکن ٹیم کی ناکامی پر بہت دکھ ہوا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -