آفریدی ورلڈ الیون کیطرف سے کھیلنے کے لئے آج لند ن روانہ ہونگے

آفریدی ورلڈ الیون کیطرف سے کھیلنے کے لئے آج لند ن روانہ ہونگے

  

کراچی (اے این این ) اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کراچی سے لندن روانہ ہونگے جہاں وہ ورلڈ الیون کی جانب سے ایم سی سی کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔ شاہد آفریدی پانچ دن لندن میں قیام کے بعد سات جولائی کو وطن واپس آئیں گے۔ آفرید ی اور اسپنر سعید اجمل5 جولائی کو ایم سی سی کے دو سالہ جشن کے سلسلے میں ورلڈ الیون کے خلاف میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ میری لیبون کرکٹ کلب کی تکمیل کو 2 سو سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں کھیلا جائے گا ۔ ایم سی سی الیون کی قیادت سچن ٹنڈولکر جبکہ ورلڈ الیون کی قیادت شین وارن کریں گے۔22 جون کو لارڈز کو بنے 200 سو سال مکمل ہو گئے تھے، 22 جون 1814 کو ایم سی سی اور ہرٹ فورڈ شائر کے درمیان تاریخ کا پہلا کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ اس سلسلے میں سعید اجمل نے کہا کہ میچ کی دعوت ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں دونوں ٹیموں میں متعدد سپر اسٹار کھلاڑی ہوں گے اور ایسے لیجنڈ اور شاندار کھلاڑیوں کے ساتھ و خلاف کھیلنا ایک شاندار تجربہ ہو گا۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں میں سے منتخب کی جائیں گی۔ ایم سی سی سچن ٹنڈولکر (کپتان)، سعید اجمل، شیونارائن چندرپال، راہول ڈریوڈ، ارون فنچ، عمر گل، برائن لارا، بریٹ لی، کرس ریڈ (وکٹ کیپر)، شان ٹیٹ اور ڈینیئل ویٹوری شامل ہیں۔ ریسٹ آف دی ورلڈمیں شین وارن(کپتان)، ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، وریندر سہواگ، یوراج سنگھ، متھیا مرلی دھرن، کیون پیٹرسن، یوراج سنگھ، پیٹر سڈل، پال کولنگ وڈ اور ٹینو بیسٹ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -