بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا معاہدہ

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا معاہدہ

  


ممبئی( نیٹ نیوز) بھارت اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز کے درمیان آئندہ آٹھ برسوں کے دوران پانچ، پانچ باہمی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ بھارتی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ اور واحد ٹی ٹونٹی میچو؂ں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 جولائی سے ہو گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری سنجے پٹیل کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران ہمارے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ آئندہ آٹھ برسوں کے دوران ہونے والی سیریز کے معاہدے طے پا گئے ہیں رواں سال ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائیں گی۔ آئندہ سال جنوبی افریقہ کی ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلے گی جس سے ہمیں چار ہزار کروڑ کا فائدہ ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -