ومبلڈن ، اعصام مکسڈ ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ومبلڈن ، اعصام مکسڈ ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  


لندن ( نیٹ نیوز) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پاک رشین جوڑی نے دوسرے راؤنڈ میں اولیور مراچ اور کیرولینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کی روسی جوڑی دار ویرا دشوینا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریا کے اولیور مراچ اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیرولینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 6-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پری کوارٹر فائنل میں اعصام اور دشوینا کو بوب برائن اور کویٹا پیسچکے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -