کلب کر کٹ کو بحال کئے بغیر پاکستان کرکٹ کھویا ہوا وقار دو بارہ حاصل نہیں کر سکتی ، واصف زمان

کلب کر کٹ کو بحال کئے بغیر پاکستان کرکٹ کھویا ہوا وقار دو بارہ حاصل نہیں کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) معروف کر کٹ آرگنائزر اور گولڈن سٹار کر کٹ کلب کے صدر واصف زمان نے کہا ہے کہ کلب کر کٹ کو بحال کئے بغیر پاکستان کرکٹ اپنا کھویا ہوا وقار دو بارہ حاصل نہیں کر سکتی ،بد قسمتی سے ہمارے ہاں کلب کر کٹ کو فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات کر نے کی بجائے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جاتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واصف زمان نے کہا کہ ہم نے کلب کر کٹ کو جد انداز میں چلانے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ ہم آئندہ سیزن میں کلب کر کٹ کو ماڈل کلب کے طور پر چلائیں گے اور اس سلسلے میں ہم ر مضان المبارک کے بعد مکمل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،اس سلسلے میں ہم نے دنیا کے تمام بہتر ین کلب سسٹم کا جائزہ لیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنی کلب سے ایسانظام متعارف کروائیں جو کہ جد ید کر کٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو اور ہماری معاشرت اقدار سے بھی ملتا جلتا ہو،صدر گولڈن سٹار کر کٹ کلب نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک بھر کے ڈسٹر کٹ و ریجنل کر کٹ عہدیداروں کے ساتھ تمام کلب آرگنائزرز بھی اپنے عمل سے یہ ثابت کریں کہ وہ کر کٹ کے ساتھ مخلص ہیں۔