انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم فیورٹ ہوگی ٗ کیپل دیو

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم فیورٹ ہوگی ٗ کیپل دیو

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کہاہے کہ انگلینڈ کے خلاف 9جولائی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم سے کامیابی کی امیدیں وابستہ ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لئے ایک مضبوط سکواڈ کا انتخاب کیا ہے لیکن انگلینڈ کی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے مشکل ٹاسک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس سیریز میں بھارتی بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی اور باؤلرز نے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کیا تو کامیابی بھارتی کرکٹ ٹیم کے قدم چوم سکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -