ہمارے لوگ کرکٹ کے معاملے میں جذباتی ہیں، محمد حفیظ

ہمارے لوگ کرکٹ کے معاملے میں جذباتی ہیں، محمد حفیظ

  


کراچی(آن لائن)پاکستان ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کہا ہے کہ ہمارے لوگ کرکٹ کے معاملے میں جذباتی ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویومیں انہوں نے کہا کہ ہر جیت کے بعد کہا جاتا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے جیتے ہیں۔ یقینی طور پر قوم دعائیں بھی کرتی ہے تاہم جب ٹیم میچ ہار جاتی ہے تو ہر چینل پر پیش کیے جانے والے ٹاک شو میں شکست میں میچ فکسنگ کا پہلو ہی تلا ش کیا جاتا ہے۔ یہ المیہ ہے کہ دوسری ٹیم کی اچھی کارکردگی کو نظر انداز کرکے ہم اپنی خامیاں تلاش کرتے ہیں۔اس سے قبل محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دے چکے ہیں کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تا حیات پاکستان ٹیم کے دروازے بند کئے جائیں اور اس قسم کی شق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کی جائے میں دستخط کرنا والا پہلا کھلاڑی ہوں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -