نہر اپر جہلم کا بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے

نہر اپر جہلم کا بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے
نہر اپر جہلم کا بند ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاﺅالدین(مانیٹرنگ ڈیسک)شدید بارش سے نہر اپر جہلم کا بند ٹو ٹ گیا ہے جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بند ٹوٹنے سے پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور نہر کا پانی گھروں میں داخل ہو نا شروع گیا ہے،سیلابی ریلے میں سینکڑوں مویشیوں کے بہہ جانے اور گھروں کی تباہی سے بڑے پیمانے پر نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق سیلابی ریلے سے فیض آباد اور مختلف علاقوں کے ایک ہزار سے زائد گھروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے بچنے کے لئے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب افسوسناک امر یہ ہے کہ وزیر آبپاشی کے نوٹس لینے کے باوجود تا حال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہاں نہ تو امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے اور نہ ہی بند ٹوٹنے کے بعد سے محکمہ انہار کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کے لئے کوئی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔