حکمران مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے، افنان صادق

حکمران مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے، افنان صادق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ اور پیپلز پارٹی بیورؤ پنجاب کے ترجمان و صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد سیلم مغل نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک کے اندر مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ برس کی نسبت جون 2014 میں مہنگائی کی شرح میں 12.5فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایک سال کے دوران ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 24فیصد، تعلیمی اخراجات میں 36فیصد ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے اخراجات میں 33فیصد اضافہ ہوا ہے ، آلو کی قیمت گزشتہ ایک برس کے دوران 140فیصد ، سگریٹ کی قیمت میں 37فیصد ، پھلوں کی قیمت میں 25فیصد اور ریڈی میڈ فوڈ کی قیمت میں 20فیصد اضافہ ہوا ، بڑھتے ہوئے شماریاتی اعدادوں شمار سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عید کے قریت کھانے پینے کی اشیاء میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں دوسرے روزئے کے دوران بھی یوٹیلیٹی سٹور پرآٹے ، چینی دالوں ، گھی ، کوکنگ آئل سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قلت برقرار رہی ، یوٹیلیٹی سٹور پر خریداری کرنے کیلئے آنے والے صارفین کو یوٹیلیٹی سٹور کا عملہ بہت کم لوگوں کو چینی ، گھی ، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء فراہم کرا رہا ہے اشیاء صرف منظور نظر افراد کو دی جا رہی ہیں جبکہ قطاروں میں کھڑے لوگوں کو آگلے دن آنے کیلئے کہہ کر ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ۔

سی طرح رمضان بازاروں میں سرکاری سٹالوں پر اشیاء جلد ختم ہو جاتی ہیں جبکہ عام دوکاندار کم نرخوں پر بیچنے کو تیار نہیں عام بازار اور حکومت کے مقرر کردہ نرخ میں سو فیصد کا فرق ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے خود ساری خرابی کی ذمہ دار ہے جب تک تھوک مارکیٹ پر کنٹرول نہیں کیا جائے گا اور عام بازار میں دوکانداروں کو مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کیلئے مجبور نہیں کیا جائے مسئلہ حل نہیں ہوگا حکومتی رمضان سستے بازار اندھیر نگری چوپٹ راج والا معاملہ ہے ناقص اور غیر میعاری اشیاء کے باعث عوام نے رمضان بازاروں کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -