نوٹیفکیشن پر عمل سے 60ہزار سے زائدافراد بے روزگار ہو جائیں گے، چوہدری غلام رسول
لاہور(اپنے نمائندے سے)انجمن اشٹام فروشیاں اور وثیقہ نوسیاں پنجاب کے صدر چوہدری غلام رسول حاجی محمد سلیم اختر بھٹی،ضلع صدر وہاڑی،ذوالفقار علی خان ترین، چوہدری عبدالمجید اور نذید احمد چوہدری نے محکمہ فنانس کے اس نوٹیفکیشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے عمل سے پنجاب بھر کے60ہزار سے زائد اشٹام سیلرز کے شعبہ سے منسلک خاندان بے روزگار ہو جائیں گے ایسی دشمن پالیسی سے تو پنجاب بھر میں انتشار پیدا ہو جائے گا اور صرف چند ملازمین اپنے مفادات کے لیے نا صرف وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہیں بلکہ پنجاب حکومت کے خلاف عوام الناس کو مزید بھڑکانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اشٹام سیلرز کامران بشیر،ذیشان لیاقت،محمد عاشق،ذیشان سنی،عمران چوہدری،ذاہد بھیا نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے باضابطہ ان کو لائسنس مہیا کیے گئے ہیں اور وہ ہر سال حکومتی خزانے میں ٹیکس بھی جمع کرواتے ہیں اس کے علاوہ بطور پبلک سرونٹ وہ گورنمنٹ کے نمائندہ کی حیثیت سے تمام تر ذمہ داری لیکر اشٹام فروخت کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں محکمہ خزانہ کے چند افسران کو یہ بات ہضم نہیں ہو پا رہی ہے۔