جاپان کی طالبہ کیطرف سے مفکر اسلام مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تحریروں کے حوالے سے تحقیقی مقالہ تحریر

جاپان کی طالبہ کیطرف سے مفکر اسلام مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تحریروں ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر )کیوٹو یونیورسٹی (Koyoto University)جاپان کی طالبہ نے مفکر اسلام مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی تحریروں کے حوالے سے تحقیقی مقالہ تحریر کیاہے ۔ یہ علمی مقالہ ’’ ابوالاعلیٰ مودودی کی اردو تصانیف ‘‘ کے عنوان سے جاپان کے تین اداروں نے مشترکہ طور پر شائع کیاہے ۔ جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے مطابق مذکورہ مقالہ سینٹر فار اسلامک ایریا اسٹڈیزکیوٹو یونیورسٹی کی طالبہ نوریکوساساؤکی (Noriko Sasoki) نے تحریر کیاہے اور پروفیسر سویامانے(Soyamane) اس مقالے کے نگران تھے۔ 114 صفحات پر مشتمل مقالے میں مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودی کی تمام مطبوعہ غیر مطبوعہ کتابوں اور مضامین کی فہرست مرتب کی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں مولانا کے متعدد موضوعات پر علمی کام کے حوالے سے لکھی گئی دیگر کتب کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے ۔ مقالے کے پیش لفظ میں پروفیسر سویامانے نے مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودی کی علمی خدمات کا جامع احاطہ کیاہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -