ڈاکٹر محمد سلیم حیدر کے لیے گولڈ میڈل کا اعزاز

ڈاکٹر محمد سلیم حیدر کے لیے گولڈ میڈل کا اعزاز

  


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگری کلچرل سائنسز کے ڈائریکٹر اور ملک کے نامور زرعی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر کو تحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے قائد اعظم گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا۔

انہیں یہ ایوارڈ زراعت کے شعبہ میں ان کی گراں قدر خدمات کے صلہ میں عطا کیا گیا ۔ڈاکٹر سلیم نے کپاس پر تحقیق کر کے جنیاتی طور پر پتہ مروڑ وائرس کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والے کپاس کے بیج کی دریافت کی ہے۔

اور ملکی و غیر ملکی سائنسدانوں کے ساتھ مل کر زراعت کے مختلف پروجیکٹس پر کام کر کے پنجاب یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔ اس کامیابی پر فیکلٹی ممبران ،طلبہ اور ملازمین نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -